تحریر : سائرہ حسین اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہمارے یہاں بہت سی خواتین ایسی ہیںجو خود کو گھروں کے کاموں میں اتنا الجھا لیتی ہیں کہ خود اپنا خیال رکھنا بھی بھول جاتی ہیں۔ ہر وقت اپنے اپنوں کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے میں لگی رہتی ہیں۔ اپنوں کی خوشیوں کاخیال رکھنے میں لگی رہتی ہیں اور اپنوں کو خوش دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایسی خواتین اپنی پہچان ہی کھودیتی ہیں۔ پھر وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ ہی ان کو احساس کمتری کا احساس بھی ہوتا ہے اور وہ خواتین مایوسیوں کا شکار ہوتی چلی جاتی ہیں۔ ایسی خواتین کو چاہیے کہ کچھ وقت اپنے لیے بھی ضرور نکالیں۔
آج کے اس مصروف دور میں ایسے بہت سے کام ہیں جو وہ کرسکتی ہیں۔ آج کے اس دور میں ہر سہولت موجود ہے۔ بہت سے ایسے کام ہیںجو آپ گھر بیٹھے بھی کرسکتی ہیں۔ ایسا کونسا کام ہے جو آپ کو دلی خوشی دے سکتا ہے۔ کوئی ایسا خواب جو کبھی دیکھا ہو جو کبھی سوچا ہو آپ نے کرنے کا۔ اس خواب کو ضرور پورا کریں۔ کیونکہ زندگی ایک بار ملتی ہے۔
ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنی زندگی ہنسی خوشی گزارے اور خوش رہے۔ اپنی ایسی کوئی خواہش کو ضرور پورا کریں تاکہ آپ بھی اپنی ایک پہچان بنا سکیں۔ اس سے جو آپ کو خوشی ملے گی وہ ایک الگ ہی خوشی ہوگی۔ اس سے آپ کی شخصیت میں اور بھی زیادہ نکھار آئے گا اور آپ کو خود پر فخر محسوس ہوگا۔
Mother Protect Child
اس طرح آپ اپنی ذمہ داریاں بھی اور اچھے طریقے سے پوری کرسکیںگی۔ کیوں کے جب تک آپ اپنا خیال نہیں رکھیں گی تو اپنوں کا خیال کیسے ٹھیک طرح سے رکھ سکیں گی۔ آپ خود خوش رہیں گی تو اپنوں کو بھی خوش رکھیں گی۔ آج کے اس جدید دور میں کوئی بھی ایسا کام نہیں ہے جو خواتین نہیں کرسکتی ہیں۔ خود پر یقین کریں اور اپنی زندگی میں کوئی ایسا کام ضرور کریں۔ کچھ وقت اپنے لیے ضرور نکالیں۔ اپنا اور اپنوں کا خیال رکھیں۔