سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1227 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 50300 ،دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 43114 روپے رہی۔

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔