تہران (جیوڈیسک) تہران میں ہزاروں افراد کے مجمعے سے ایرانی صدر حسن روحانی نے خطاب کیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حق کو تسلیم کرتی ہے اور ایران نیو کلیئر ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی تجارت کا حصہ بننے کے قریب ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔ جشن آزادی کی ریلیوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔