پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) میونسپل کمیٹی کے عملہ نے سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی تفصیل کے مطابق محلہ اپر کالونی کے ارشد چوک میں آصف ولد اسحاق مبینہ طور سرکاری اراضی پر تعمیرات کرکے قبضہ کرنے کوشش کررہے تھے کہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ کو اہل محلہ نے فوری اطلاع دی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تعمیرات کو رکوادیں طارق جاوید کمبوہ نے کہاکہ لینڈ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رہ ے گی اور کسی بھی بااثر شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا لیڈی ہیلتھ ورکرز 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم سول ہسپتال میں احتجا ج تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل13فروری میں شروع ہونے والی 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے مہم تعطل کا شکارہونے کا خطرہ لیڈی ہیلتھ ورکر نے پولیو مہم میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کردیا پولیومہم کا بائیکاٹ کیا جائے گالیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ3ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہم ڈیوٹی کیسے کریں ہم دوکانوں سے ادھار اشیاء خرید کر گھر چلتے ہیں لیکن اب دوکانداروں نے بھی انکار کردیا لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحت کا انصاف مہم کے تحت بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ یاد رہے محکمہ صحت کی غفلت کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکر نے13 فروری سے تحصیل بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 75387بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی اگر13فروری سے قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز کو و تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی تو پولیو قطرے مہم میں حصہ لیں گے نہیں تو بغیر تنخواہوں کے حصہ نہیں لیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نوجوان کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 322گ ب کے اعجاز احمد نے گھر والوں سے معمولی تلخ کلامی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کو کوشش کی گھروالوں کو پتہ چلنے پر فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پیرمحل منتقل کیاگیا لیکن حالت تشویشناک ہو نے کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) غیر معیاری مٹھائیاں اور چٹ پٹی اشیاء خورد ونوش فروخت ہونے لگیں جبکہ انتظامہ نے چپ سادھ لی تفصیل کے مطا بق پیرمحل اور گردونواح کے علاقہ جات میں غیر معیاری مٹھائیاں اور چٹ پٹی اشیاء خورد ونوش فروخت ہونے لگیں جبکہ انتظامہ نے چپ سادھ لی غیر معیاری اشیاء خورد و نوش جہاں انسانی زندگی کیلئے مضر صحت وہاں ان کا بے دریغ استعمال لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ چند ٹکوں کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی بجائے انہیں کھلی چھٹی دی جا رہی ہے تاکہ وہ بلا کسی خوف کے لوگوں کے ساتھ آپنا کھلواڑ جاری رکھ سکیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ریاست کو تعلیم وترقی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی انتظامیہ اور حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ماچس سے لیکر سونے تک ہر چیز میں ہیرا پھیری اور اضافی قیمتوں نے لوگوں کی قمر توڑ کے رکھ دی ہے مگر حکومت ملک کو خوشحالی و ترقی کے رہ پر گامزن کر نے کی نوید سنا رہی ہے حالانکہ کہ حقیقت میں کچھ نہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ غیر معیاری مٹھائیاں اور چٹ پٹی اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ساڑھے 32کروڑ روپے سے میٹھے پانی کامیگا پراجیکٹ ناقص منصوبہ بندی کے باعث اپنے آغاز میں ہی ناقص پلاننگ کا شکار تین سال گذرنے کے باوجود چند منٹو ں کے لیے پانی کی سپلائی نہ دی جاسکی پائپ کی بچھائی کے دوران سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور پانی سپلائی کے لیے واٹر ٹینکیوں کی تعمیرنہ ہوسکی ناقص منصوبہ بندی کے حامل ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے ساڑھے 32کروڑ روپے سے پیرمحل تحصیل کے لیے میٹھے پانی کے میگا پراجیکٹ مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا جو بااثر ٹھیکیدار کی طرف سے عام مزدوروں کے ذریعے ناقص پائپ استعمال کیا گیا جو پانی کا تھوڑا سا پریشر بھی برداشت نہیں کرسکتے اور محلہ جات میں جگہ جگہ سے لیک ہوکر پانی کے فوارے پھوٹنے لگتے ہیں جس سے کئی کئی روز دوبارہ پائپ لائن درست کرنا پڑتی ہے منصوبہ کو تین سال ہوگئے ہیں مگر نہ تو واٹر سپلائی کے لیے بجلی کے ٹرانسفر لگائے گئے اورنہ ہی ٹیوب ویل اور ٹربائنیں نصب کی گئی اور واٹر ٹینکیوں پر پانی کے چڑھائو کے بعد یونہی پانی سپلائی کے لیے چھوڑاجاتا ہے تو پائپ پریشر برداشت نہ کرنے کے باعث کسی نہ کسی جگہ سے پھٹ جاتے ہیں جس سے ارد گرد کی گندگی پائپ لائن میں داخل ہوکرپانی کو ناقابل استعمال بنارہی ہے تین سال گذرنے کے باوجود نہ تو سڑکوں کی رپیئرنگ کی گئی اور نہ ہی واٹر سپلائی مکمل کی گئی سماجی فلاحی حلقوںنے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میگا پراجیکٹ کی جلد تعمیر کامطالبہ کرتے ہوئے میگاپراجیکٹ میں میگا کرپشن پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نامعلوم چور سکول کے کمرہ کے تالے توڑکر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر666/7گ ب کے نامعلوم چور کمرہ کے تالے توڑکر سکول سے ایک سائرن ایک عدد بیٹری تین انرجی سیور چار الیکٹرک بورڈ پانچ بنچ ایک پینٹ گیلن چوری کرکے لے گئے اے ای اومرکز پیرمحل کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) جعلی چیک دینے پر دومقدمات درج نامعلوم چور گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق غلہ منڈی پیرمحل کارہائشی مظفر عباس ولد حاجی غلام یٰسین جنس کی خرید وفروخت کا کام کرتاہے محمد شبیر ولد چراغ دین قوم آرائیں چک 531گ ب نے مونجی مالیت 9لاکھ روپے خرید کی اور نقد رقم دینے کی بجائے چیک نمبر2254922593الائیڈ بنک پیرمحل دے دیاجو کیش کروانے پر بوگس نکلا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 489ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر665/6گ ب کے رہائشی عبدالقیوم ولد ہدایت علی کے والد ہدایت کو حج پر بھجوانے کے لیے احمد نصیر ملک ولد فضل احمد ٹائون شپ لاہور نے مبلغ ساڑھے چار لاکھ روپے لیے مگر حج پر نہ بھجوایا رقم واپسی کے تقاضے پر چیک دے دیا جو بنک سے کیش کروانے پر بوگس نکلا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ489ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا نامعلوم چور بلال کالونی پیرمحل کے رہائشی ابر ارحسین ولد محمد اقبال کے گھر باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا