کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعائون سے یوم کشمیر یکجہتی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شاندار آغاز ہوگیا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح شہر کراچی کی معروف شخصیت ممتاز ماہر تعلیم سندھ پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ کے چیئر مین سید خالد احمد شاہ نے کیا اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبد الناصر ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،چیئر مین امجد علی خان ،اصغر بلوچ اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات موجود تھے۔بعدازاں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بہادر باسکٹ بال کلب اور نشتر باسکٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے بہادر کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نشتر کلب کو 50-48پوانٹس سے شکست دیکر افتتاحی میچ اپنے نام کر لیا۔
فاتح ٹیم بہادر کلب کی جانب سے ریاض احمد نے 22،امان اللہ فیاض نے 16اور واحمد واسطی نے 4پوائنٹس اسکور کئے جبکہ نشتر کلب کی جانب سے ان کے اسٹار کھلاڑی طلحہ امجد نے 27،عباس نے 9اور اسد امام نے 4پوائنٹ اسکور کئے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،عامر غیاث ،ممتاز احمد اور ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ضائمہ طارق نے اسکورر اور نذاکت علی نے ٹائم کیپر کے فرائض انجام دیئے ۔قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید خالد احمد شاہ نے کہاکہ اعلان کیا کہ سندھ پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ ہر سال انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ اسپانسر کرے گی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اسکولوں کی سطح پر باسکٹ بال سمیت کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دیا جائیگا ،سید خالد احمد شاہ نے اعلان کیا کہ رواں سال جولائی میں اسکولوں کی سطح پر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا جسے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن آرگنائز کرے گا اور اس کی تمام تر سرپرستی کروں گا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر