لیہ: نبی کریم کا میلاد منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست جماعت اہلسنت تحصیل لیہ علامہ منیر احمد نظامی نے مسجداللہ والی محلہ فیض آباد میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ غلام محمد باروی نے حاصل کی۔حافظ غلام محمدباروی، محمداسلم ساجد،محمدسرفراز، عمران احمدخان، کامران چشتی، عبدالرشیدخان، شیخ کاشف سجاد،محمدصدیق پرہار، فائق عطاری، محمدآفاق اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔غلام مجتبیٰ اورمحمدصدیق پرہارنقیب محفل تھے۔علامہ منیراحمدنظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہچان مصطفی کے سبب سے ہی قبرکے امتحان میںکامیابی ملے گی۔دنیامیں رسول پاک سے جتناتعلق مضبوط ہوگا قبرمیں اتنی ہی آسانی سے نبی پاک کی پہچان ہوگی۔محفل میلادمصطفی میں عوام الناس نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ: شادیاں آسانی سے کرنے کی روایت ڈالنے سے غریبوں کافائدہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہارسیاسی سماجی کارکن عبدالخالدانصاری اورنقیب محفل نعت محمدرضوان رضوی نے شادی آسان کروتحریک کے بانی محمدصدیق پرہارسے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔عبدالخالدانصاری ،محمدرضوان رضوی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم شادی آسان کروتحریک کی حمایت کااعلان کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شادیاںکرناغریب لوگوںکے لیے واقعی بہت بڑامسئلہ ہے۔انہوںنے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کواس تحریک کابھرپورساتھ دیناچاہیے۔شادی آسان کروتحریک کے بانی محمدصدیق پرہارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مسلمانوں کویہ سمجھایاجائے کہ رسومات کے بغیربھی شادی بیاہ ہوسکتی ہے۔