نیویارک : رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد
Posted on February 14, 2017 By Mohammad Waseem شوبز
New York Fashion Week
امریکا (جیوڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں، جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔
8دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔
فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
09فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 8 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔