کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے چیئرنگ کراس لاہور میں دھماکہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے سانحہ میں پولیس افسران سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عصمت انور محسود نے اپنے بیان میں کہاکہ وطن دشمنوں کو ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہے متحد ہوکر وطن دشمنو ں کا قلع قمعہ کردیا جائیگا۔
عصمت انور محسود نے سانحہ لاہور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹر ی