زیارت : تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی سیون زیارت سنجاوی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے شدید سردی کے باوجود انتخابی سرگرمیاں عروج کو پہنچ گئی ۔الیکشن کمیشن زیارت کے آفس میں کاغذات جمع کرانے شروع ہو گئے ۔ اسی طرح جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کو کلی کان سے جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن کی دفتر لایا گیا اور الیکشن کمیشن زیارت کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے جب پہنچے تو ان کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی او رکارکنوں کی یہ بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے آفس کے اندر داخل ہو گئی اور اکثر کارکنوں کے پاس جھنڈیاں بھی تھیں جو الیکشن کمیشن افس کے اندر لے گئے کارکنوں اور رہنماوں کی بڑی تعداد آفس میں دیکھ کر ریٹرننگ آفیسر برہم ہو گئے اور صرف متعلقہ افراد کو رہنے کی ہدایت کردی ۔یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی جان دمڑ کو بھی جلوس کی شکل میںآفس لایا گیا اور انہوں نے بھی کاغذات جمع کرائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آج بروزبدھ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے کارکن تیا ری کر کے شرکت کریں ۔حبیب اللہ پانیزئی زیار ت:پی ٹی آئی تحصیل زیارت کے صدرحبیب اللہ پانیزئی نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروز بدھ پندرہ فروری کو پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی نور محمد خان دمڑ کو کلی ورچوم سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن زیارت کے آفس لائینگے تمام کارکن سے اس جلوس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔