آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری “آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر ملیرنے مد مقابل ڈرگ روڈ یونین کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے محمد اظہر اور عبدالحلیم نے نہایت خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ ڈرگ روڈ یونین کے کھلاڑی کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

دوسرے میچ میں ہزارہ محمڈن شاہ فیصل نے مضبوط حریف محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1سے ڈھیر کردیا ،تیسرے میچ میں ساجدی محمڈن سفاری پارک نے لیاری کی معروف ٹیم لعل بخش میموریل کو 4-2سے شکست دیدی ،چوتھے میچ میں 36-Bسینٹر لامڈھی نے ملیر محمڈن کو 3-0سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جبکہ پانچویں اور آخری میچ میں لیاری کی معروف ٹیم ینگ بلوچ کے گرائونڈ پر نہ آنے پر ہزارہ یونائیٹڈ کلب کو کمیٹی نے واک اوور کی بنیاد پر کامیاب قرار دیدیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب ،پٹیل اورمحمد ابراہیم نے انجام دیئے ۔ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان اور کوارڈینٹر ایم اے خالد کے اعلامیہ کے مطابق آج ملیر ینگ بوائز کا مقابلہ کلمت اسٹار ملیر سے ہوگا۔

جبکہ بروز جمعہ پہلا میچ بلوچ استار ملیر اور سلطان آباد یونین جبکہ دوسرا مقابلہ شہباز گرین ویسٹ اور رحیم محمڈن شاہ فیصل ایسٹ کے مابین کھیلا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر