ڈی میک کروئس (جیوڈیسک) جمہوریہ ڈومینیک میں لوئس مانویل مڈینا نامی ایک ریڈیو اناونسر کو فیس بک پر براہ راست نشریات کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔
یہ حملہ سان پیدرو ڈی میک کروئس نامی شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں واقع ریڈیو اسٹیشن میں پیش آیا جہاں مڈینا فیس بک کے ذریعے براہ راست نشریات کر رہے تھے کہ ایک نا معلوم شخص زبردستی اسٹوڈیو کے اندر گھس آیا اور ان پر گولیاں برسا دیں۔
اس واقعے میں ریڈیو پروڈیوسر لیو مارتینیز بھی گولیوں کا نشانہ بنتےہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ سیکریٹری ڈایابا گارسیا زخمی ہو گئیں۔
پولیس نے اس واقعے میں شبے کے تحت 3 افراد کو حراست میں لیا ہے۔