کراچی : بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ پارکس ڈی ایم سی کورنگی نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ،درختوں پودوں کی حفاظت اور آبیاری کے لئے عوامی شعور کی بیداری کے لئے آگاہی مہم چلا نے کا اعلان ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کہا کہ ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ضلع کورنگی کو خوبصورت اور سرسبز ماحول کو فروغ دیکر عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنا نے کی جدو جہد کررہے ہیں ،عوامی تعاون کے ذریعے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن لانڈھی زون سعد بن جعفر کے ہمراہ لانڈھی زون کے مختلف علاقوں میں جاری بلدیاتی انتظامات اور 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کاموں اور یوسی 17لانڈھی زون میں ماڈل چلڈرن پارک پر جاری تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے ساتھ علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی امور کو مکمل نگرانی میں انجام دیکر اسے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے دورے کے موقع پر لانڈھی زون میں ماڈل چلڈرن پارک پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ضلع کورنگی کی حدود میں قائم تمام فیملی پارکوں کو سہولت سے آراستہ کرنے کے ساتھ اسے سرسبز بنا یا جائے تاکہ عوام کو بہتر تفریحی اور صحت مند سہولتیں میسر آسکیں اس موقع پر انہوںنے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے ،پودو ں درختوں کی حفاظت اور اس کی آبیاری کے عوامی شعور کی بیداری کے آگاہی مہم چلا ئی جائے تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو سرسبز اور صحت مند ماھول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔