پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بااثر قبضہ مافیا کے آگے میونسپل کمیٹی کا عملہ بے بس تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چند گھنٹوں بعد ہی قبضہ مافیا نے بازاروں پر دوبارہ قبضہ کر لیا تفصیل کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردارکی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ اور منور حسین کی نگرانی میں رجانہ روڈ ، سبزی منڈی روڈ ، اللہ والا چوک سمیت شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کا آپریشن کا آغاز کیا مختلف علاقوں سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیاکیا لیکن یہ آپریشن بھی ماضی کی طر ح ناکامی سے دوچار ہوگیا میونسل کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ قبضہ مافیا کا گٹھ جوڑ ہے جو ملی بھگت سے عوامی مقامات اور بازاروں میں آپریشن کے چند گھنٹے بعد ہی دوبارہ قبضہ کرلیا مرکزی انجمن تاجر ان کے صدر میاں طارق کوٹلی والے نے کہا میونسپل کمیٹی کا عملہ انکروچمنٹ گونگوں سے مٹی جھاڑنے کے مترداف تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتا ہے جو نہی عملہ بازار سے باہر نکتا ہے قبضہ مافیا پھر قا بض ہو جاتا ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنے فرائض سے روگردانی اور ذاتی مفادات کی خاطر غیر قانونی کام کرنے والوں کی پشت پناہی کرتا ہے شہر کی سٹرکوں ، گلیوں اور بازاروں میں ہر طرف تجاوزات کی بھر مارہے اور فٹ پاتھوں کو بھی کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیاجارہا ہے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے یہ تجاوزات تھوڑ ے عرصے کے بعد پختہ اور مستقل کردی جاتی ہے بعض صورتوں میں قابضین کے خلاف کاروائی کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری خالد سردار نے کہاکہ اندرون پیرمحل شہر فٹ پاتھ کے علاوہ ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے دکانوں کے باہر سڑکوں پر ہرقسم کی ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے دم لیں گے بلاامتیاز کاروائی کرکے شہر کی خوبصورتی کو بحال کیاجائے گاچیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ نے کہاکہ جن علاقوں میں آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے وہاں کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ کی جاسکیں شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک اس آپریشن کو جاری رکھا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(میاں اسد حفیظ سے) میڈیکل سٹورز کی ہڑتال عوام پر ظلم اور زیادتی ہے اور انسانی جان و صحت عامہ سے دشمنی کے مترادف ہے تاہم میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ کاروباری افراد کے جائز مطالبات پورے ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے کہا کہ جعلی ادویہ سازی اور غیر معیاری دوائیوںکی فروخت کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادویات بالخصوص انسانی زندگی کی محافظ دوائیاں عا م کی جائیں۔ اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں بھی تمام قسم کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(میاں اسد حفیظ سے) پنجاب ڈرگ ایکٹ کے خلاف پیرمحل کے تمام میڈیکل سٹورز نے احتجاجاً تیسرے روز بھی ہٹرتال کررکھی ہے اور دوکانیں بند کردی ہیں یہ احتجاج ڈرگ ایکٹ کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگز کے تمام لوگوں نے دوکانیں بند رکھیں میڈیکل سٹوروں کے مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے جو ڈرگ ایکٹ 2017 میں جو ترمیم کی ہے ہم اُس کو نہیں مانتے ۔ حکومت پنجاب جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کرتی ہم اُس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ حکومت پنجاب ہمارے ڈرگ کے محکمہ کو بری طرح متاثر کرنا چاہتی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے تمام میڈیکل سٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(میاں اسد حفیظ سے) نامعلوم چور موبائل شاپ سے نقدی رقم اور موبائل فونز لوٹ کرفر ار ہو گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل وسطی اللہ والا چوک میں واقع الحافظ موبائل شاپ کی چھت سے نامعلوم چور داخل ہو کر 35ہزار روپے کے موبائل فون اور 190000روپے کی نقدی رقم لوٹ کرفرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(میاں اسد حفیظ سے) 825کلو گرام خشک پوست (بھکی )برآمد ہو نے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پیر محل رائے فاروق احمد کھرل محلہ بلاک میں کاروائی کرتے 825کلو گرام خشک پوست (بھکی )برآمد کرکے دو ملزمان عمران اور ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی