نیویارک (جیوڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر میں میزائل لانچ کے مناظرسے محسوس ہوتا ہے کہ ایران نے ایک اورمیزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔ پینٹاگون میں تصاویر دیکھ کر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خیال رہے کہ 2015 میں ایرانی جوہری پرواگرام سے متعلق ایران اور دنیا کی چھ عالمی قوتوں کےدرمیان طے پانے والے معاہدے میں ایران نے اقوام متحدہ کی جانب سے بلیسٹک میزائلوں پر پابندی میں آٹھ سالہ توسیع منظور کی تھی۔