ریاستی ادارے کرپٹ مافیا کے غلام بن جائیں تو امن و انصاف قائم نہیں رہتے، تحریک اویسیہ پاکستان

Lahore

Lahore

لاہور : تحریک اویسیہ پاکستان کا تنظیمی اجلاس الغنی ہائوس ساندہ روڈ پر زیر صدرارت مرکزی امیر، پیر غلام رسول اویسی، مرکزی سینئر نائب امیر سید عرفان احمد اورلیگل ایڈوائزر محمد رضا ایڈووکیٹ ہوا۔

اجلاس میں صوبہ پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے مرکزی قیادت نے ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی ،سود،کرپشن ،دہشتگردی اورخاص طورپرحکومتی اعوانوں سے کرپٹ مافیاکے خاتمے کیلئے دن رات محنت کا کرنے اعلان کیا۔

صوبائی عہدران میں پیرتوصیف النبی مجددی ،صدر،پیروقاص منور نائب صدر ،راناناصر اقبال ایڈووکیٹ،نائب صدر،حافظ محمد آصف اویسی ،نائب صدر،مفتی نعیم اللہ،جنرل سیکرٹری،پیرمعین منصورگردیزی ،جوائنٹ سیکرٹری،قاری غلام شبیرسیالوی،سیکرٹری مالیات،امتیاز علی شاکر ،سیکرٹری نشرواشاعت ،حافظ سیف الرحمان ،سیکرٹری امور دفتر،عمران نجفی اویسی کوسیکرٹری خدمت خلق نامزد کردیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائدین نے کہاکہ ادارے ریاستی آئین وقانون کی حد ودمیں رہ کراپنے فرائض سرانجام دیں توملک ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ریاستی ادارے آئین وقانون کی بجائے کرپٹ مافیاکے غلام بن چکے۔

ادارے کرپٹ مافیاکے غلام بن جائیں توامن وانصاف قائم نہیں رہتے جس کی زندہ مثال ملک کے موجودہ حالات ہیں۔

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com