برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لہسن، لیموں اور دھنیا جسم سے زہریلے مواد کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق قدرت کی جانب سے پیدا کی گئی سبزیوں میں ایسی خوبیاں موجود ہیں جن سے ہم بے خبر ہیں تاہم ان کے باقاعدہ استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ لہسن کے استعمال سے نہ صرف ہماری جلد اور بال خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ اس میں موجود سلفر معدے کے بچے ہوئے زہریلے کھانے کو بھی ختم کرتا ہے جبکہ لیموں میں موجود ایسڈ کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کھانے میں لیموں کا رس ضرور ڈالنا چاہیے۔
اگر یہ ممکن نہ ہو تو پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں تو اس سے معدہ ٹھیک رہے گا اور جسم میں زہریلے مادے بھی کم کر دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے میں دھنیے کا استعمال معدے کو ہلکا پھلکا رکھتا ہے۔