اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن کو ٹیلی فون کرکے پاکستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیےافغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے، پاکستان میں حملوں کی ذمے داری قبول کرنے والی تنظیموں کی قیادت افغانستان میں چھپی ہے۔