لاہور : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے سہون شریف میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضر نہتے اور بے گناہ لوگوں پر حملہ کرنیوالے جہنمی ہیں، ہمارے حکمرانوں کو اپنے ساتھ ساتھ عوام کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔
مزارات اور زیادہ عوامی رش والی جگہوں پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرنا ہوں گے کیونکہ حکمرانوں کو صرف خود کو سیکور کرنے کے علاوہ کسی کی جان و مال کی فکر نہیں ہے، پاکستان میں یکے با دیگرے خودکش حملوں میں سیکورٹی کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے پوری قوم کی نظریں حکمرانوں سے مایوس ہوکر افواج پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور انشاء اللہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، وطن عزیز کے دشمن آخری سانسیں لے رہے ہیں۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0321-9424047