پنڈ دادنخان (سلیمان شہباز+عدنان یونس سے) ہماری حکومت نے اگر تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے لئے عملی طو ر پر اقدامات نہ کیئے تو پھر 2018 کا الیکشن جیتنا ہمارے لئے مشکل ہے۔ ملک زاہد احمد سٹی صدر مسلم لیگ ن۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ملک زاہد احمد نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پنڈدادنخان اورکھیو ڑہ مسلم لیگ ن کے ووٹروں نے ووٹ نہ ڈال کر اعلیٰ قیا دت سے اپنے غم و غصہ کا اظہا ر کیا تھا۔
لیکن چھ سا ت ماہ گزرنے کے با وجود ابھی تک ہما ری اعلی قیادت نے اِس علاقہ کی فلا ح وبہبو د اور بنیا دی مسا ئل کو حل کرنے کے لیے عملی طو ر پر اقدامات نہیں کیے ہیں ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ میں پینے کے پا نی کے علاوہ پو را شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ہم اپنے ووٹروں کو کب تک جھو ٹے دلاسے دیتے رہیں گے ووٹر بہت با شعور ہو چکا ہے۔
تحصیل پنڈدادنخان کے ووٹر 1985سے مسلم لیگ ن کو یہا ں سے کا میا ب کروا رہے ہیں لیکن اعلیٰ قیا دت نے اِس علا قہ کو مسلسل نظر انداز کیا ہے جہا ں مسلم لیگ ن لاکھ یا 80ہزار ووٹ کی لیڈ سے جیتتی تھی ضمنی الیکشن میں صرف چند ہزار ووٹ سے الیکشن جیتا تھا۔
میری اور تمام مسلم لیگی عہدے داروںکی اعلی قیادت سے اپیل ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان اور کھیو ڑہ شہر میں فوری طو ر پر ترقیاتی کام شروع کیے جائیں اور عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں تا کہ علاقہ کے عوام کا احساسِ مر حو می ختم ہو۔
Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969 تا ر یخ: 17 :02:17