پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن علماء مشائخ یوتھ ونگ پاکستان کے آرگنائزر دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے دربار سہون شریف پر ہونے والے خود کش دھماکے پر گہرے غم اور دکھ کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردایک دفعہ پھر سر اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، پاک فوج کے بہادر جوان دہشت گردوں کے ان کے عزائم میں ناکام بنا کر ملک و قوم کی حفاظت یقینی بنائیں گے، دہشت گر داپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان درگاہوں کی سیکورٹی یقینی بنا ئے ، پاک فوج دہشت گرد وں کوان کے ناپاک منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو نے دے گی۔ احمد مسعود چشتی نے کہا کہ دھماکوں میں شہید ہونے والے شہدا کے خون کا قرض ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کا روں کا خاتمہ کرکے اتاریں گے ۔انہوں نے حکومت سے درگاہوں کی سخت سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سماجی تنظیم سانجھ کے چیئر مین محمد مسعود خالدنے جاری کردہ تحریر میں کہاہے کہ 21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن ہے ،گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پنجابیوں کی مادری زبان پنجابی کی ریلی نکال کو اس دن کو خوب منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر اور زبان کو اپنا کر ہم دہشت گردی کی سوچ کا قلع قمع کرسکتے ہیں،پنجابی زبان صوفیاء کرام کی زبان ہے ،تمام صوفیا ئے کرام نے اپنی اپنی تبلیغ کیلئے پنجابی زبان کو ذریعہ ابلاغ بنایا ہے ،صوفیاء کرام کی تلوار کی بجائے اپنے کردار کی طاقت سے لوگوں کو متاثر کرکیا۔ مسعود خالد نے بتا یا کہ مادی زبان سوچنے کی زبان ہوتی ہے ،اگر ہم تعلیم کا ذریعہ اپنی مادری زبان پنجابی کو بنالیں تو بچوں کو رٹا نہ لگانا پڑے جہاں مادری زبان نہ ہو وہاں تعلیم کے حصول کیلئے بچے رٹا لگاتے ہیں اور رٹا تخلیقی صلاحیتوں کو ختم کردیتا ہے اور تعلیم سے دوریاں پیدا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا موثر ذریعہ ہماری مادری زبان پنجابی ہے ، 21 فروری کا مادری زبانوں کو عالمی دن منانے کیلئے ریلی 4 بجے پلے گرائونڈ سے نکالی جائے گی جودربار حضرت بابا فرید پر اختتام پذیر ہوگی۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مختلف بم دھماکوں میں ہونے پولیس افسرا ن اور شہید ہونے والے شہریوں ء کی مسجد مبارک میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ بتا یا گیاہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور دیگر شہریوں کی مسجد مبارکہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔اس موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر بد ملک میں بد امنی پھیلانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں، پاک فوج کے بہاد نوجوان دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں ناکام بنائیں گے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے ، حکومت فوری طور پر دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلاتفریق آپریشن شروع کرواکر فوجی عدالتوں کو بحال کروائے ،جو لوگ فوجی عدالتوں میں راہ میں رکائوٹ جو وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان اور سی پیک کے خلاف سازشیں کروارہاہے ،حکومت انڈیا کو منہ توڑ جواب دے۔۔۔۔ ۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اوباش نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیاہے کہ محلہ حسن پورہ کی رہائشی ناصرہ نذیر اپنے گھر میں موجود تھی کہ ملزم عبدالرحمن اپنے 7 ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر خاتون کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)دو مختلف واقعات میں تلخ کلامی کی رنجش پر ملزمان کا دو خواتین سمیت تین افراد پر تشدد ۔بتا یا گیاہے کہ گائوں 19/SP کے رہائشی محمد بلال کی محمد جمیل وغیرہ پانچ افراد کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جسکی رنجش پر ملزمان نے محمد بلال اور اسکی بیوی کو تشد د کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ مرلے کے رہائشی عنائیت اللہ کے گھر میں عثمان وغیرہ پانچ افراد تلخ کلامی کی رنجش پر گھس کر اسکی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔۔