بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح بدین میں بھی سیہون شریف میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے گئے، شاہنواز چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔گزشتہ روز سیہون شریف میں حضرت قلندر لال کی درگاہ پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بدین میں ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کاؤنسل کی جانب سے شاہنواز سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماؤں اور رہنماؤں مولانا عابد علی نجفی ، امان اللہ کورائی، غلام نبی جونیجو اور دیگر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا جن اب حکومت سے بے قابو ہوتا جا رہا ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتےسے پورے ملک میں دہشت گردی ہورہی ہے جس نے کئی بے گناہ انسانوں کی جان لے لی ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذہبی عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور دہشت گردی کے واقے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔