لاہور: چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر ذولفقار قریشی، جنرل کونسلر محمد سجاد، جنرل کونسلر عرفان احمد شاہ، آصف رحمانی، گذشتہ روز داتا دربار حاضری دی، داتا دربارمیں نماز کی ادائیگی کے بعد سیہون شریف اور لاہور دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات کے لیے دعاکی۔ اس موقع پر اپنے بیان میں چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔
پاک چین اقتصادی راہداری پر تیزی سے عملدرآمد اور خطے میں اس کی مقبولیت سے دشمن کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔پاکستانی عوام کا عزم مضبوط اور انہیں اپنی سیاسی و فوجی قیادت پر پورا اعتماد ہیں۔بزدلانہ حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ان کا خاتمہ کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میںعزم انتہائی مضبوط ہیںآئندہ نسلوں کو اس عفریت سے چھٹکارہ دلوانے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس موقع پر ذولفقار قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتیں مشکل فیصلہ ہے، لیکن دہشت گردوں نے جو کچھ پاکستانی قوم کے ساتھ کردیا ہے، اس کے بعد ملٹری کورٹس کی مخالفت درست نہیں، لیکن ان عدالتوں کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے اور مجرموں کو پھانسیوں بھی لٹکایا جائے تاکہ وہ باقی افراد کے لئے عبرتنا ک ہوں۔جبکہ ان عدالتوں کو بلاامتیاز مقدمات بھجوائے جائیں اور انہیں کام بھی کرنے دیا جائے۔ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ملک کو دہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے۔
یونین کونسل کاہنہ uc247lahore@gmail.com lahore 03124828367