لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بلدیاتی اداروں کو مکمل با اختیار بنائے گی،غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی ّآئی کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آتا ہے،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز خیابان امین میں کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی ، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ، کونسلر ز، عرفان شاہ ، سجاد بھٹی ،ذولفقار قریشی، سلیمان رائے، یعقوب پاہٹ، آصف رحمانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
رانا مبشر نے کہا کہ اداروں کی تذلیل عمران خان کا اصل ایجنڈا ہے،جو پاکستان کے لئے بہتر نہیں بلکہ بدنامی کا باعث ہے، ن لیگ کی حکومت عام آدمی میں انقلاب لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، تعلیمی میدان میں مزید اصلاحات کئے بغیر ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔مسلم لیگ ن نے ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں کے حل کے لئے میگا پراجیکٹس کی بنیاد رکھی یہی وجہ ہے کہ ہماری قیادت آج افتتاح کر رہی ہے،مخالفین بھی محنت کریں ،انتشار نہ پھیلائیں،انرجی بحران تیزی سے ختم ہورہا ہے،پاکستان معاشی کرائسز سے بھی نکل رہا ہے، بجلی وافر آنے سے ملک میں صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا،پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور یہ سفر زور و شور سے جاری رہیگا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہے ہیں جو روشنیاں ختم ہو گئی تھیں وہ بحال ہو رہی ہیں، عوام ملک کو روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا محاسبہ عوام2018ء کے انتخابات میں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں بہت بہتری آ ئی ہے خوشحالی آر ہی ہے ، جب بجلی آئیگی تو روزگار بھی آئیگا، انڈسٹری بھی لگے گی ، پاکستان کی معیشت کو بحال کر رہے ہیں، بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا۔ معلوم نہیںیہ کس نے پیدا کیا، قوم کو سابق حکمرانوں سے پوچھنا چاہئے بلکہ ان کا محاسبہ کرنا چاہئے کہ انہوںنے اتنی مجرمانہ غفلت کیوں برتی۔انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندگان سے ملکر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمامتر توانائیاں صرف کریں۔ حکومت تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی شرمناک حد تک مایو س کن ہے۔ کسی علاقہ اور عوام کے مسائل حل کرنا پر ی رگنگ کے بجائے خدمت کے زمرے میں آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ عمران خان کو بھی اپنے علاقہ کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔