قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت قربانیاں دیں، سید عرفان احمد

Meeting

Meeting

لاہور: تحریک اویسیہ پاکستا ن مرکزی سینئر نائب امیر سید عرفان احمد، اور پنجاب کے صدر، پیر توصیف النبی مجددی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ میں قوم بہادر افواج پاکستان کے ساتھ ہے، ملک و قوم کو غیروں کی آگ میں جھونکنے والے اندرونی دشمنوں کے خاتمے تک بیرون ملک سے آنے والی دہشتگردی کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں۔

افواج پاکستان ملکی سالمیت کی ضامن ہیں ،تحریک اُویسیہ پاکستان پنجاب کے عہدران ،پیروقاص منور نائب صدر ،راناناصر اقبال ایڈووکیٹ،نائب صدر،حافظ محمد آصف اویسی ،نائب صدر،مفتی نعیم اللہ،جنرل سیکرٹری، پیرمعین منصورگردیزی ،جوائنٹ سیکرٹری،قاری غلام شبیر سیالوی، سیکرٹری مالیات،امتیاز علی شاکر،سیکرٹری نشرواشاعت سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بزرگان دین کے مزارات پرامن کاپیغام ملتاہے اور دین اسلام کسی بے گناہ کوسزانہیں دیتا،اسلام امن و انصاف کا عملی نمونہ پیش کرتاہے جبکہ دیگر قوانین خامیوں کے باعث دنیامیں امن قائم میں ناکام ہوچکے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے پرامن ،خوشحال افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیاکیلئے فائد مند ثابت ہوگا،افغانستان سمیت تباہ حال ریاستوں پر ترقی یافتہ ممالک کوتوجہ دینے چاہئے۔

سیکرٹری نشرو اشاعت
امتیاز علی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com