مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سرچ آپریشن، 25 مشتبہ افراد کی چیکنگ، دو افغانیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، تھانہ میں کوائف جمع کئے بغیر مکان کرایہ پر دینے اور لینے والے کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ امیر کالونی مصطفی آباد کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25افراد کو چیک کیا، جبکہ دو افغانیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، تھانہ میں کوائف جمع نہ کروانے والے مالک مکان طارق محمود اور کرایہ دار بریال پٹھان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) غفلت ، لا پرواہی و تیز رفتاری سے مزدا ٹرک چلانے والا محمد بشیر گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اقبال نگر کے قریب غفلت ،لاپرواہی اور تیز رفتاری سے مزدا ٹرک چلانے والے ڈرائیور محمد بشیر کو گرفتار کرکے 279ppcکی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
Mustafa Abad
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حاجی محمد نعیم صفدر انصاری کو پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات بنانے پر ایم پی اے ندیم سیٹھی ودیگر کی مبارکباد،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے ایم پی اے قصور حاجی محمد نعیم صفدر انصاری کو پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات بنانے پر ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی ، چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی، چیئرمین یونین کونسل چھٹیانوالہ چوہدری خالد محمود، رہنما مسلم لیگ ن لیبر ونگ قصور چوہدری طارق سعید خاں، سعید احمد بھٹی، نوید اشرف انصاری، محمد عمران سلفی ، اصغر علی شہزاد ودیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قائدین مسلم لیگ ن نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126