نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن سے بھرپور اینیمیٹیڈ فلم دی لیگو بیٹ مین کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے تین کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر مزید کما لئے۔ نہ ایکشن، نہ رومانس ، یہ زمانہ ہے اینیمیٹڈ فلموں کا۔ دی لیگو بیٹ مین نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر سب کو پچھاڑ دیا۔
چار روزہ ویک اینڈ پر مزید تین کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر بزنس کیا۔ رومانوی فلم ففٹی شیڈز ڈارکر دو کروڑ ڈالر دس لاکھ ڈالر کما کے دوسرے نمبر پر رہی۔
اس ویک اینڈ پر ریلیز ہوئی فکشن فلم دی گریٹ وال فلم بینوں کی توجہ حاصل نہ کر سکی اور تیسرے نمبر پر آئی ۔ فلم نے صرف ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر بزنس کیا۔