اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فوج کو اختیار دے دیا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہیں انہیں کچل دے، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ کسی کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ سیہون واقعے کے بعد اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ کے لوگ بھی موجود تھے،غیر ملکی ایجنسیوں کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کوئی دوسرا ملک اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دے، افغان سرحد سے کچھ کلومیٹر دوسرے ملک میں دہشت گردی کی تربیت ہو رہی ہے۔