نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس ہمیشہ سے دہشتگردی پھیلاتی رہی ہے اور بم بنانے کی ٹریننگ دیتی ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکرٹری ڈگ وجے سنگھ نے ایک بیان میں آر ایس ایس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مقدمات میں آر ایس ایس کے ملزموں کو معاف کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سرکاری ایجنسیاں عدالت میں اپنے سابقہ مؤقف سے منحرف ہو رہی ہیں۔
وزیراعظم مودی بھی اس تنظیم کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔