فیصل آباد: اخبار مارکیٹ فیصل آباد اور اخبار فروش یونین کے زیراہتمام سانحہ قلندر پاک ، لاہور، کوئٹہ اور اخبار مارکیٹ کے رہنما محمد بوٹا کی ناگہانی موت کے علاوہ لیاقت علی کے داماد شمشاد احمد کی اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی وفات پر صدر ملک محمود کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیاگیا۔ جنرل سیکرٹری رانا محمد شکیل، اخبار مارکیٹ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر گلزار احمد، حاجی محمد حسین، ملک عبدالوحید، ملک کاشی، ڈاکٹر طارق، رانا راشد العارفین، ملک عبدالرزاق، ملک ارشد اچھا،فنانس سیکرٹری نذیر احمد، بلا، ملک شمس، تنویر، مولوی طاہر،مولوی طارق سمیت دیگر عہدیداران نے تعزیتی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد تمام شہداء سانحات اور لیاقت علی کے داماد شمشاد احمد اور چوک گھنٹہ گھر کی رونق اخبار فروش محمد بوٹا کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وممبر سی ای سی میاں نیئر حسن ڈار نے کہا کہ دہشت گردی ہار گئی ‘شہنشاہ قلندر’ کی لازوال محبت جیت گئی۔ دھمال نہ رکی ہے نہ رکے گی۔ پیپلزپارٹی حالات کامقابلہ کرناجانتی ہے۔ ن لیگی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرے۔ چکری کا چکر باز سندھ حکومت پر تابڑ توڑ حملے کرنے کی بجائے پہلے گریبان میں جھانکے۔ سابق ایم این اے وضلعی صدر چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا کہ نفرت کے سوداگروں نے معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے زائرین حضرت لعل قلندر کا ناحق قتل عام کرکے سفاکیت کی انتہا کردی ہے جو قابل مذمت ہے۔ سابق صوبائی وزیر صحت بدرالدین چوہدری نے دکھی دل کے ساتھ کہا کہ ظالم بدبخت درندوں نے بے گناہ انسانوں پر قیامت صغریٰ برپا کرکے کئی گھرانوں کے چراغ گل کردیے۔ کاش ایسا نہ ہوتا۔ ن لیگی درباری ناکام وزیر داخلہ کو تین دن اور اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف کردار کشی کرنا یادآگیا۔ جوکہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر کی رہائش گاہ پر شہداء درگاہ لعل قلندر سے اظہار یکجہتی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کے موقع پر ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور آئے روز بدامنی کے واقعات نے پوری قوم کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ سٹی جنرل سیکرٹری انتظار عدیل تاج نے کہا کہ وفاق اور تمام صوبائی حکومتوں کو پاکستان بھر کے ‘اولیا اللہ’ کے مزارات کو بند نہیں کرناچاہئے۔ پنجاب میں آرمی آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔ ملک محمد علی، نجف ضیاء وڑائچ، زکریا حسن ڈار نے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف صرف دعوے نہیں عملی ایکشن بھی ہونا چاہیے۔ سابق ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ، سابق ڈویژنل صدر اے جے کے پی پی پی چوہدری خادم حسین نے کہا کہ تخت شریف کے محل کے سامنے اک شور ہے کہ نواز شریف کو اونچا سنائی دیتا ہے۔ ن لیگی وفاقی وصوبائی وزراء ساری توانائیاں پانامہ کیس پر خرچ کرنے کی بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو بہتر بنانے پر کاش خرچ کرسکیں۔ ایسا ممکن نہیں ہے۔ نواز مودی دوستی مردہ باد۔ دہشت گرد سفاک درندے مردہ باد اور بھارت افغان گٹھ جوڑ مردہ باد کی صدائیں نواز حکومت کو نہیں سن رہی ہیں۔ آخر پر شہداء درگاہ قلندر پاک، سانحہ لاہور، کے پی کے،اور زخموں کی جلد صحت یابی سمیت اخبار مارکیٹ کے لیاقت علی کے داماد شمشاد احمد، اخبارفروش محمد بوٹا چوک گھنٹہ گھر والے کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت اور ملک وقوم کی بقاء وفلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔