پیرمحل (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار سے دس لٹر شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس واہگی اڈا کے انچار ج قیصر اشفاق نے دوران گشت موٹر سائیکل نمبر 8086 TSL پر سوار محمد الیاس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دس لٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر)تھانہ صدر پولیس کی کاروائی نیلی بتی لگاکر گھومنے والا مشکوک شخص گرفتار تفصیل کے مطابق ایس ایچ او رائے عمر فاروق نے پولیس کی نیلی بتی لگاکر گاڑی نمبرAF-14جس کو محمد وکیل ولد محمد طارق ساکن ڈی آئی جی خان چلار ہاتھا کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگا ر) پولیس کا مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈائون مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل تھانہ چٹیانہ اور تھانہ اروتی پولیس نے پی اے ایف بیس شورکوٹ اور اس کے اردگر د حساس مقامات پر رہائش پذیر مکینوں کی چیکنگ کرکے بائیومیٹرک تصدیق کرواتے ہوئے مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل میں 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم کا میگا پراجیکٹ ،، ایک سال سے کام کا آغاز نہ ہوسکا میگاپر کرپشن ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مجاز تھارٹی نے آنکھیں بند کرلی فی الفور 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم کے میگا پراجیکٹ کو کرپشن کی نذرہونے سے بچایاجائے سماجی حلقے نومنتخب ممبران تفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پیرمحل شہر اور اضافی آبادیوں کے لے 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم جس کے تین فیز جس میں پہلا فیز غوثیہ آباد بی پلاٹ ، ہائوسنگ کالونی پیرمحل دوسرا فیز مندربلاک ،مسجد بلاک کچی کوٹھی پیرمحل سے ہوتا ہوا پرانا ڈسپوزل تیسرا فیز علی رضا ٹائو ن ، ذوالفقار ٹائون سی پلاٹ خانجوان اضافی آباد ی چک 671/12گ ب اضافی آبادی شامل ہے بنایا جانا تھا مگرایک سال گذرنے کے باوجود اربن سکیم پر کسی بھی قسم کا کوئی کام نہ ہوا ہے زیر زمین سیوریج کے پائپ جوکہ مین لائن کے ساتھ گلیوں اور محلہ جات میں بچھائے جانے تھے ان کا دور دور تک نشان نظر نہیں صرف چک نمبر671/12گ ب نئی آبادی میں ڈسپوزل بنائی گئی بااثر ٹھیکیدار نے رفیق سرویا ایکسیئن پبلک ہیلتھ کے ساتھ مل کر 29کروڑ کی رقم خوردبر دکرنے کے لیے میگا پراجیکٹ پر کا م شروع نہ کروایا بلکہ 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم کے شروع ہونے کا دور دور تک نام نشان نظر نہیں آتا پہلے میٹھے پانی کی پائپ لائن بچھا کر پیرمحل شہر کی تمام سڑکیں ملیامیٹ کردی اب اربن سیوریج سکیم جوکہ زیر زمین ہوگی شہر بھر اور اضافی آبادیوں میں زیر زمین پائپ لائن بچھایاجانا ہے باقی ماند ہ سڑکیں بھی ملیامیٹ کردی جائیں گے سماجی فلاحی حلقو ں نے ڈ پٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 29کروڑ روپے کی زیر زمین اربن سیوریج سکیم کے میگا پراجیکٹ کی میگا کرپشن کا کیس نیب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے پیرمحل ( نامہ نگا ر)ساڑھے 21کروڑ روپے سے پیرمحل رجانہ کارپٹ روڈ کی نامکمل تعمیر چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ طارق جاویدکمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ روڈ کا معائنہ ٹھیکیدار کی جلد سے جلد سڑک کی زیر تعمیر پلیاں سیوریج لائن اور سولنگ مکمل کرنے کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق ساڑھے 21کروڑ روپے سے پیرمحل رجانہ کارپٹ روڈ کو جون2016میں مکمل کیاجانا تھا مگر ٹھیکیدار کی عدم توجہی کے باعث ایک سال گذرنے کے باوجود روڈکو مکمل نہ کیا گیا چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ طارق جاویدکمبوہ چیف آفیسرنے ٹھیکیدار کو طلب کرکے زیر تکمیل روڈ کا معائنہ کیا ٹھیکیدار نے چیئرمین میونسپل کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ زیر تعمیر روڈ کی پلیاں سولنگ اور پانی کے نکاس کے لیے کھال اور کارپٹ کو جلد سے جلد مکمل کرکے عوام الناس کے لیے کھول دیاجائے گا اس سلسلہ میں جوبھی تاخیر ہوئی اس کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ بشیر احمد ٹھیکیدار ، محمد منور ٹیکس انچارج بھی موجود تھے پیرمحل ( نامہ نگا ر)کرپشن کا شکار حکومت و ادارے جعلی ادویات کی فروخت روکنے میں مکمل طور پر ناکا م ہے ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان میں مختلف وجوہات کے باعث اموات کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ایک جانب دہشتگرد’ٹارگٹ کلرز ‘ امن دشمن ‘ جرائم پیشہ عناصر ‘ بھتہ و مافیا اور منشیات فروش عوام کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں تو دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے ہر روز درجنوں افراد بے موت مررہے ہیں جبکہ آلودہ پانی کی فراہمی ‘ ملاوٹ شدہ و مضر صحت اشیاء کی فروخت بھی بیماریوں کا باعث اور انسانی جانوں کی دشمن ہے جبکہ حکومتی نااہلی ‘ کمیشن خوری اور کرپشن کے باعث صرف غذائی قلت ہی عام نہیں ہے بلکہ ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات کا فقدان اور جان بچانے والی ادویات کے نام پر جان لینے والی جعلی ادویات کی کھلے عام فروخت بھی انسانی زندگیوں کے چراغ گل ہونے کی غیر طبعی شرح میں تیز رفتار اضافے کا باعث ہے جو یقینا افسوسناک اور نا قص حکومتی کارکردگی کاثبوت ہونے کے ساتھ انسانی جان کے ہر دشمن کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے سے احترازو گریز کرنے والی کرپٹ حکومت کیخلاف تادیبی کاروائی کا متقاضی بھی ہے ۔ پیرمحل ( نامہ نگا ر) خطرناک طریقہ سے ٹریکٹر ٹرالی پر گتہ لوڈکرکے تیز رفتاری غفلت سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر ٹریکٹر ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے خطرناک طریقہ سے ٹریکٹر ٹرالی نمبر8720-RNE پر گتہ لوڈکرکے تیز رفتاری غفلت سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر ٹریکٹر ڈرائیور محمد یونس ولد غلام محمد ساکن سی پلاٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ در ج کرلیا