لیہ : ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانیوں کے قاتل ہیں وطن دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردارا داکرنا ہوگا ۔انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں ”امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ میں ہمارا کردار” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ،اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی،اے سی لیہ محمد عابد ،اے سی کروڑ محمد تنویر یزداں ، اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،ڈی ایس پی اکرام اللہ نیازی ،میڈیا نمائندگان ،چیئرمین یونین کونسلرز،اقلیتی بلدیاتی ممبران ،نمبرداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا دہشت گر د اسلام ،پاکستان اور پاکستانیوں کے کھلے دشمن ہیں ان کا مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا دہشت گردی ایک ناسور ہے اور اس کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لیے مشترکہ طور پر کمربستہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی صفو ںمیں اتحاد پیداکرکے انتہا پسندوں کو نکال باہر کرنا ہوگا۔ڈی پی او نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں اوروطن کی حفاظت کے لیے افسران و اہلکاران اپنی جان کے نذرانے بھی پیش کررے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان اداروں سے تعاو ن کریں اور مشکوک سرگرمیوںمیں ملوث افراد کی اطلاع خلاف فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں دے ۔انہو ں نے کہا کہ اسلام کے نام پر انسانیت کے دشمن ہمارے ملک کو بلاتفریق خون میں نہلار ہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ا پنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور اپنی جائیدداد کسی بھی اجنبی کو کراے پر دینے سے قبل مکمل چھان بین کرنی چاہیے ۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے کہا پاکستان کا پرامن ،خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ملک کا ابھرتا ہوا تاثر سامنے آنے پر دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے سفر میں روڑئے اٹکانے والوں سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے ترقی کی منزل پاسکتے ہیںاور امن سیمیناراس جذبے کو ابھارنے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین ،سید الطاف حسین شاہ و دیگر نے کہا کہ اسلام پر امن مذہب ہے جس میں قتل و غار ت گری کی قطعاً کوئی کنجائش نہیں جس کی واضح تعلیمات میںایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ۔بلاشبہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی یہ کسی خطے تک محدود ہے اس لیے اس مٹھی بھر انسانیت کے قاتل ٹولے کے خاتمے کے لیے ایک ہوجائیں اور ڈٹ کر مقابلے کے ذریعے خاتمہ کو ممکن بناکر دہشت گردی سے پاک معاشرے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائیں ۔سیمینار میں وائس چیئرمین ضلع کونسل نور محبوب میلوانہ ،صدرانجمن تاجران لیہ مظفر اقبال دھول،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،ممبرامن کمیٹی رانا اعجاز سہیل ،ریونیو افسران ،ریونیو اہلکاروں ،تاجر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ : ضلع لیہ میں اونٹو ں ،مرغیوں و چھوٹے بڑے مویشیوں میں بیماریوں کی تشخیص جدید آلات کے ذریعے کرنے کے لیے خون کے نمونہ جات لے کر تجزیہ کرانے کا عمل جاری ہے۔ یہ بات اے ڈی آئی او لیہ ڈاکٹر محمد طارق اقبال نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ مرغیوں ،مویشیوں اور اونٹوں میں بیماریوں کی تشخیص جدید خطوط پر کی جارہی ہے اور لیبارٹری میں نہ صر ف آنے والے سیمپل چیک کیے جاتے ہیں بلکہ لیبارٹری کی خصوصی ٹیمیں گاوں گاوں جاکر گوبر،خون اور دودھ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری میں جدید مشینوں کے ذریعے تجزیہ کیا جاتا ہے اور کسی بھی بیماری کی موجودگی کی صورت میں مویشی پال حضرات کو اور متعلقہ علاقے کے ویٹرنری ڈاکٹر کو ایس ایم ایس کے ذریعے بیماری کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے اور سدباب کے لیے علاج کا عمل شروع کیا جاتاہے۔محکمہ لائیو سٹاک کے اس جدید طریقہ تشخیص کے اجراء پر چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے مویشیوں کے مناسب علاج کے لیے بہتر اقدام قرار دیتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کو مویشی پال اور اونٹ پالنے والوں کے لیے اس پراجیکٹ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ : دریائے سندھ میں کٹائو جاری ، سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا بردہوگئی ،ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے درخت او رمویشی بھی دریا اپنے ساتھ بہا لے گیا بے گھر لوگوں سے روز گار کا ذریعہ بھی چھن گیا ،حکومت متاثرین کی مدد کرے،کروڑں روپے کی گنا اور گندم کی فصلات دریا برد ہوگئیں بے گھر ہونے والے لوگوں کو چھت بھی میسر نہیں صدیوں پرانی بستیاں بستی صوبھے والا زنگیزہ ، علیانی بھی دریا کے شدید کٹائو کا شکار ہورہی ہیں ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا متاثرین کے ہمراہ احتجاج ، تفصیلات کے مطابق موضع ڈلو نشیب اور موضع سمرا نشیب کی ، بستی بودلہ، بستی چندر، بستی گشکوری ، بستی روئیہ، بستی ڈلو اور موضع سمرا نشیب کی بستی کورائی ، بستی درکھان ،بستی لوہار، بستی ڈلو ، بستی گورمانی، بستی زنگیزہ ، بستی کمہار ، بستی مہوٹہ، بستی مگسی، بستی چانڈیہ ، بستی علیانی اس وقت شدید دریائی کٹائو کا شکار ہیں ان بستیوں کے سینکڑوں مکین بے گھر ہوچکے ہیں اور اب تک ان کو کوئی چھت دستیاب نہیں ہوسکی ہے اور س دریائی کٹائو کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئی ہے جسکی وجہ سے گنا، گندم ، سبزیاں مکمل طور پر دریا میں بہہ گئی ہیں اور مال مویشی بھی دریا میں بہہ گئے ہیں متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں اور کمرہ جات کو اکھاڑ تعمیراتی مکان اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کررکھے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے ان کو کوئی امداد حاصل نہیں ہے ، ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ضلع لیہ کے وفد نے دریائی کٹائو سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے مل کر صورتحال کا جائزہ لیا اور اس دوران متاثرین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ، غلام عباس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اب تک صرف ایک گٹو آٹا کے سوا کچھ نہیں ملا، عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ صدر ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ضلع لیہ نے کہا کہ دریائی کٹائو متاثرین کو فوری طور پر رہائشی کالونیاں دی جائیں اور محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر محفوظ مقامات پر مشتمل کیا جائے۔