بدعنوانی ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے : پیر غلام رسول

Pir Ghulam Rasool

Pir Ghulam Rasool

لاہور : تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیرغلام رسول اویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد اور پنجاب کے صدر پیر توصیف النبی مجددی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدعنوان حکمران طبقہ ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں۔

مسلسل بڑتی ،بدعنوانی ،نہ صرف امن و امان کی دشمن ہے بلکہ عدل و انصاف کے راستے میں اُونچی دیوارہے،بڑھتی مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ بھی حکمران طبقے کی بدعنوانی ہی ہے جواب ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے ،بدعنوانی کی انتہاء نے ملک کی بنیادیں کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ تحریک اویسیہ پاکستان کی قیادت میں اب قوم کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کرے گی ۔ ہیراپھیری کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ جس ریاست میں انصاف نہ ملے وہ ریاست تباہ ہوجاتی ہے ،امن و انصاف کے قیام کی راہ میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

امن و انصاف کیلئے سسکتی، بلکتی قوم کو تنہاء نہیں چھوڑا جا سکتا، خونی انقلاب کا راستہ روکنے کیلئے تحریک اویسیہ پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے، اگلے الیکشن میں کرپٹ مافیا کا مقابلہ غلامان رسول اللہ محبت وطنوں سے ہو گا۔

syed irfan ahmad

syed irfan ahmad

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com