ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ صدر واہ کے علاقہ سیمنٹ کمپنی موڑ پر پولیس کا غیرقانونی مذبحہ خانہ پر چھاپہ ،دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار۔ قبضہ سے جعلی مہر سٹیپ پیڈ برآمد۔
پولیس نے انیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کاینی کو مخبر کے زریعے اطلاع ملی کہ سیمنٹ کمپنی موڑ ایک مکان میں غیر قانونی مذبحہ خانہ بنا ہوا ہے جہاں جانور زبحہ کر کے اس پر جعلی سٹیمپ لگا کر بازاروں میں گوشت سپلائی کیا جاتا ہے۔
پولیس نے متعقلہ محکمہ کے ذمہ داران میونسپل ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ ٹیکسلا کے انچارج ڈاکٹر ایس اے مونس شاہ گیلانی کے ہمراہ مذکورہ مقام پر اچانک چھاپہ مارا جہاں کچھ لوگ جانور زبح کرنے میں مصروف تھے۔
پولیس نے موقع سے ملزمان اسماعیل رشید، اور عاشر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے جعلی مہر اور دیگر مواد برآمد کر لیا،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر واہ میں انیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ1963ترمیمی 2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038