دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفری آئی سی سی کے مہمان بنے۔ آئی سی سی ہیڈکوارٹرز میں چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی اور سیلفیاں بھی بنائیں۔
یکم سے 18 جون تک انگلینڈ میگا ایونٹ کا میزبان ہو گا۔ دنیا کی 8 بہترین ٹیموں کے اس ایونٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ چار جون کو شیڈول ہے۔