پاکپتن کی خبریں 22/2/2017

Altaf Chasti

Altaf Chasti

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر PN-354) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کو پرائیویٹائز کر دیا گیا۔ اس موقع پر بولی میں کامیاب ہونے والے پریذیڈنٹ یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس پیر الطاف حسین چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس جہاں اس پسماندہ علاقہ میں ہائر ایجوکیشن میں روشنی کی کرن ثابت ہوا وہاں اب شعبہ صحت کے میدان میں بھی اپنا قدم رکھ دیا ۔ یونیورسٹی آف لاہور نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کی بولی اپنے نام کر لی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کی انتظامیہ کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح ہم ایجوکیشن میں اس پسماندہ علاقہ کی خدمت کر رہے ہیں اس طرح صحت کے میدان میں بھی غریب عوام کی خدمت کریں گے ۔ ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کو حقیقی معنوں میں عوام خدمت کا ادارہ بنائیں گئے ۔جہاں شہر یوں کواعلاج معالجہ کی جد ید سہولیات میسر ہو ں گئی،مریضوںکو دوسری ہسپتالوں میں ریفر کر کے جان چھڑوانے کی بجائے ان کا اعلاج کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹرPN-354 )مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ ملکی ترقی کے مخالفین کو انتخابات میں عوام نے مستر د کر دیا ہے، میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے ، تحریک انصاف چوں چوں کا مربہ ہے ، عمران خان کو صرف الزام لگانے آتے ہیں ، دھرنے والوں میں مقدر میں ناکامی لکھی جاچکی ہے ، پاکستان کی عوام انتخابات میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروایا ۔انہو ں نے کہا کہ میاں محمد نوا زشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) عوام کو بے پنا ہ ریلیف فراہم کررہی ہے ، مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے شروع کردہ “سی پیک” منصوبہ پاکستان کے مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے ، سی پیک پایہ تکمیل پر پہنچتے ہی ترقی کی نئی راہیں کھول دے گا۔ منصب ڈوگر نے کہا کہ آئندہ 2018 میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کرے گی جبکہ دھرنے والوں کو سوائے ناکامی اور زلت کے کچھ نہیں ملے گا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹرPN-354 )منشیا ت فروشوں کی مخبری کرنے پر پانچ منشیات فروشوں کا مخبر اور اس کے بھائی پر تشدد۔بتایاگیاہے کہ گائوں 36/Sp کے رہائشی احمد علی کے بھائی محمد علی نے تاج احمد وغیرہ پانچ افرا دکی مخبری کی جو منشیات فروش کرتے تھے جس کی رنجش پر ملزمان نے احمد علی اور اسکے بھائی محمد علی کو دربار پر جاتے ہوئے روک کر تشدد کا نشانہ بنا کرزخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔
حاجی محمد وسیم ڈسٹر کٹ رپورٹر نئی بات پاکپتن