صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا محفل پاک ذکر و نعت سے خطاب

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا و چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے فرزند اکبر پیر شبیر احمد صدیقی سرکارکی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ محفل پاک ذکر و نعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فقرا (وارثین مصطفی ۖ) مخلوق خدامیں خداورسولۖ کے عطاکردہ خزانے بانٹتے ہیں،اللہ تعالیٰ کے فقراء اللہ کی رحمت کے دروازے ہوتے ہیں جوان کی بارگاہ اقدس تک پہنچ جاتاہے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک پہنچ جاتا ہے۔

ہمارے لاکھوں مریدین اورعقیدت مند اپنی سالگرہ کے موقع پر شکرانے میں اللہ ورسولۖ کے ذکرکی محافل سجارہے ہیں جس سے ان کے دل خدااوررسولۖ اوران کے محبوبوں کی محبت سے سرشارہورہے ہیںاورشیطانیت سے بچ کرخداکی رضا اورخوشنودی حاصل کررہے ہیں۔ پیر شبیر احمد صدیقی سرکارنے فرمایا کہ ہمیں اپنے مرشد پاک کے فرمان مبارک کیمطابق سالگرہ پرشکرانے میں اللہ ورسولۖ کے ذکرکی محافل سجانی چاہییں،فضول رسومات دنیا اورآخرت میں تباہی وبربادی کاذریعہ ہیں جبکہ محافل ذکرونعت سے دنیا وآخرت میں کامیابی عطا ہوتی ہے ،اس لئے میں تہہ دل سے اپنے مرشد کریم کاشکرگزارہوںجنہوںنے ہماری صحیح تربیت فرمائی اورہمارے دلوںمیںاللہ ورسولۖ کی سچی محبت اورتابعداری کاجذبہ پیدافرمایا۔ اس پرمسرت موقع پر شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔