سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) حکمرانوں کا گھر جانا نوشة دیوار پر لکھا جا چکا ہے۔ ملک کا امن تباہ و برباد کرنے اور لوٹ مار کرنے میں حکمران طبقے کا کوئی ثانی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ملتان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ نبیلہ بٹ نے جہلم علامہ اقبال میڈیا کلب کے صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا۔ لاہور اور پشاور کے بعد لعل شہباز قلندر کے درگاہ پر ہونے والے خودکش حملہ اور کثیر تعداد میں شہادتوں پر ہر آنکھ اشک بہا رہی ہے۔ پورا ملک سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔
ایسے حالات میں حکومت کو چاہیے خود مستعفی ہو جائے ، بنیلہ بٹ نے کہا ملک میں قومی حکومت قائم کی جائے جو صاف اور شفاف ایکشن کروئے تا کہ حقیقی نمائدے اسمبلیوں میں پہنچ کر وطن عزیز کے دکھوں کا مداوہ کر سکیں۔