بہادر کلب یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال چمپئن بن گیا

FINAL YOM E YAKJEHTI KASHMIR BASKET BALL TOURNAMENT

FINAL YOM E YAKJEHTI KASHMIR BASKET BALL TOURNAMENT

کراچی : نوجوان اور بہادر کھلاڑیوں پر مشتمل بہادر باسکٹ بال کلب یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی چمپئن بن گئی۔

امانول ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور طلحہ امجد ٹاپ اسکورر قرار ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے یوم قرارداد پاکستان 23مارچ کو باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ جوکہ کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے اشراک سے آرام باغ باسکٹ بال فلڈ لٹ کورٹ پر کھیلاگیا ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست بہادرکلب نے نشتر کلب کو 44-51 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا ٹورنامنٹ کا بہتر ین کھلاڑی امانول فیاض اور بہترین اسکورر طلحہ امجدکو قراردیا گیا۔ فائنل جوکہ انتہائی سنسنی خیز اور باسکٹ بال کھل کا بہترین مقابلہ تھا۔

شائقین باسکٹ بال کھیل بہت محفوظ ہوئے فائنل کے پہلے ہاف میں بہادرکلب کو 25-28 کی برتری حاصل تھی بہادر کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی امانول فیاض نے 23 محمدریاض نے 17 اور فارس واسطی نے 5 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 11 عرفان نے 8 طلحہ امجدنے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔ظفر اقبال ، غلام رسول ، عامر غیاث ، اور ممتازاحمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔

جبکہ ضائمہ طارق ،محمدجاوید، زاہدملک ، آغامحمدرضااور انجینئرزین العابدین نے ججز ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دے اس موقع پر سند اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی KBBA کے صدرغلام محمدخان SABBA کے سیکریٹری عبدالناصر SOA کے سیکریٹری احمدعلی راچپوت KBBA کے سیکریڑی طارق حسین ، کے علاوہ محمدیعقوب ،اصغربلوچ ، عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر محفوظ الحق نے اعلان کیا کہ وہ سالانہ بنیادوں پر اپنے مرحوم بیٹے کے نام سے ایک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرینگے اور اس کے علاوہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے جومیری اور SOA کی مدددرکار ہوگی وہ میں کرونگا۔

اس موقع پر غلام محمدخان نے اعلان کیا کہ 23 مارچ سے یوم پاکستان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اپریل میں سیدخالد شاہ ٹرافی انٹراسکول ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا غلام محمد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا ٹورنامنٹ میں اور خصوصاً سجاس کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر