کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اہم فیصلے رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ سے شروع ہو گا

Karachi Basketball

Karachi Basketball

کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر غلام محمد خان منعقد ہوا جس میں عبدالناصر، طارق حسین، آغا محمد رضا، محمد یعقوب، زاہد ملک، ضائمہ طارق، ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق سالانہ رجسٹریشن یکم مارچ سے 10 مارچ تک ہو گا اور یکم مارچ کو 8:00 تا 9:00 بجے رجسٹریشن فارم آرام باغ باسکٹ بال کورٹ سے حاصل کے جا سکے گے اجلاس میں 3 کلبوں کو عارضی رجسٹریشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ایسوسی ایشن نے سندھ گیمز کے انعقاد کا حکومت کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا اور تعاون کی حکومت سندھ کو یقین دہانی کرائی۔

ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے سیکریٹری سلیم رضاکو ان کی کھیلوں میں بے مثال خدمات انجام دینے پر یوم پاکستان ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن گے صدر سید خالد احمد شاہ کی جانب سے انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔

ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ جو کلبز 10 مارچ تک سالانہ رجسٹریشن نہیں کرائینگے وہ 2017 کے کسی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے اہل نہیں ہونگے۔

ایسوسی ایشن نے گورنر، وزیر اعلی سندھ اور میئر کراچی سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں اپنے ناموں سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ ماضی میں باقائدگی کے ساتھ منعقد ہوتے تھے انکو دوبارہ شروع کرنے کے لئے متعلق حکام کو احکامات صادر فرمائیں۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517=03082220321