کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس میں نیپرا نے اپنا جواب جمع کرا دیا، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی چوری روکنے کے بجائے غریب علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کرتی ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک چاہے تو پورے شہر کو روشن کردے لیکن وسائل استعمال نہیں کیے جاتے،کے الیکٹرک تیل بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کرتی ہے، عدالت نے کے الیکٹرک کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔