ترکی میں ایک ایسا چھوٹا سا محلہ ہے ، جہاں سرطان کے مرض شفا پانے کیلئے دنیا بھر سے آتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ترک ضلع منیسا کا ایک محلہ سرطان کے علاج میں اس وقت کافی مشہور ہو رہا ہے جہاں آنے والے مریض سرطان کے مرض سے شفا پاتے ہیں۔
اس محلے کا نام آئی واجیک ہے جہاں دور عثمانی میں شہزادے اقامت اختیار کیا کرتے تھے لیکن اب یہاں ہالینڈ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے مریض شفایابی کے لئے آتے ہیں۔ اس محلے کو معالج محلہ بھی کہا جاتا ہے جہاں کی آبادی ماضی میں صرف 5 یا 6 افراد پر مشتمل تھی جو کہ اب بڑھ کر 250 افراد کے قریب جا پہنچی ہے۔
ترک رقاصہ نورسیل پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھیں، جنہوں نے یہاں سے شفا پائی ،ان کا کہنا ہے کہ کوہ سپل کا قومی پارک سرطان سے شفایابی میں انتہائی اکسیر ہے حتیٰ کہ خون کے سرطان میں مبتلا ایک شخص استنبول سے یہاں آیا جس نے واپسی پر جب اپنا خون کا تجزیہ کرایا تو یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اس کے خون میں فاسد مادوں کی مقدار کم اور دیگر ضروری مادوں کی مقدار زیادہ ہوگئی ہے۔