وزیرآباد کی خبریں 24/2/2017

Muhammad Akram Meeting

Muhammad Akram Meeting

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ افسران اپنی دفاتر کی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دیںاور صارفین کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسیئن سیالکوٹ ڈویژن نمبر3اور کینٹ ڈویژن سیالکوٹ کی انسپیکشن کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر جنید اختر، ایس ای سیالکوٹ پرویز اقبال، ایکسیئنز راجہ ریاض احمد، محمد اعظم سومرو، ڈپٹی مینجر کمرشل میاں محمد عرفان ، پی ایس او آصف قریشی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہمیں کمپنی کا امیج مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے کسٹمر سروسز کے اصولوں کو مدّنظررکھتے ہوئے صارفین کے بیٹھنے اور پانی کا مناسب انتظام، خوش دلی و خوش اخلاقی کے ساتھ ان کے مسائل سننااور حل کرنانہایت ضروری ہے۔اس موقع پر انہوں نے دفاتر کی ریکوری و لاسز کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیااور ریکوری مہم کوموثر انداز میںمزید بہتر کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ انہوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ ریکوری میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، پرانے و موجودہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے لسٹیں بنا کر سختی سے نگرانی کریں اور کارکردگی کا اندراج روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) میونسپل کمیٹی وزیرآباد کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین ارسلان انور بلوچ منعقد ہوا۔۔۔اجلاس میںشہری علاقوں کے مسائل کے خاتمے کے علاوہ پیدائش اور اموات کے اندراج جیسے معاملات میں ضمنی قوانین کی منظوری کیلئے تجاویز طلب کی گئیں۔چیئرمین بابو شعیب ادریس کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے کونسلران نے شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل اور ان کے حل پر طویل بحث کی۔ مرزا ظہیرانجم بیگ ، افتخار احمد بٹ اور دیگر کونسلروں نے شہر میں صفائی اور ٹریفک کے معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس اپنے حلقوں کے منتخب نمائندوں سے بہت سی توقعات رکھتے ہیں جن پر ہم نے ہر حال میں پورا اترنا ہے ہمیں عوامی مفادات عزیز ہیںشہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو نیک نیتی سے کردا رادا کرنا ہوگا، شہر میں ٹریفک اور تجاوزات کی بھرمارسے رستے دن بدن تنگ ہوتی جارہے ہیں، بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب مستقبل کے لئے پلاننگ کی ضرورت ہے۔خاتون کونسلرمیڈم پروین شیخ نے پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی توسیع کیساتھ شہر کو سیلاب سے بچانے کیلئے نالہ پلکھو کے گرد حفاظتی بند بنانے کا مطالبہ کیا۔بابو شعیب ادریس نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے تمام نومنتخب ممبران میرے دست وبازوہیں ان سب کو بلاتفریق اپنے ساتھ لے کر چلوں گا اور شہر کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا،ایجوکیشن اور صحت کے شعبے میں بھی اقدامات کرینگے، وائس چیئرمین ارسلان انور بلوچ نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود اور ذاتی مفاد کی خاطر کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔