تحریر : مہر ساجد بلال حالیہ کچھ دنوں سے ملکی فضا ایک بار پھر دہشت گردی کی وجہ سے سوگوار ہے دہشت گرد پھر سے سرگرم دیکھائی دے رہے ہیں اور ملکی سلامتی کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے یہ کیوں بھول گئے کہ ہم نے لاکھوں قربانیاںپیش کرنے کے بعد اس آزاد ریاست کو حاصل کیا اور ہم نہ جھکے تھے نہ ہی ہم بکے تھے پھر ان کے دل و دماغ کی غلط فیہمیاں کیوں دور نہیں ہوتیں ہماری آنکھوں میں آنسو دیکھ کر یہ سازشی کیوں غلط مطلب نکال لیتے ہیں کہ ہم خفاء ہو گئے ہیں ہم ہمت ہار چکے ہیں لیکن میں یہاں واضح کرتا چلوں کہ ہماری آنکھوں میں آنسو ئوں کا آنا کوئی خوف کی علامت نہیں۔
بلکہ ہمارے اندر کا جذبہ حب الوطنی ہے جو ہمیں چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ کاش شہادت کی موت نصیب کرنے والے بھائی کی جگہ میں ہوتا اور یہ شہادت کی موت میرے نصیب میں ہوتی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کئیے ہم کامیابیوں کی منزل کو چھونے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ ہم دہشت گردوں کو صفا ہستی سے مٹا کر دم لیں گے۔
کندھوں پر لاشوں کو اٹھانے سے ہمارے دل کمزور نہیں ہوتے بلکہ ہم میں ہمت ،جذبہ اور بڑ ھ جاتا ہے دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ہماری پاک افواج بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تلاش کر کرملیا میٹ کر رہی ہے۔
Pakistan and Afghanistan
یہاں میں ایک اور حقیقت سے پردہ اٹھاتا چلوں کہ ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان ہماری سلامتی کے لیے چیلنج کی صورت اختیار کررہا ہے اس کی پشت پناہی ہمارا ازلی دشمن جس کو ہماری ترقی و خوشحالی دیکھی نہیں جاتی اپنے اوچھے ہتھ کنڈوں سے باز نہیں آتا انڈیا کر رہا ہے اور افغانستان کو تو یاد ہونا چاہئیے کہ دہشت گردی کی جنگ ہم ایک ساتھ لڑتے رہے ہیںاور ان کو شایدیہ بھی یاد نہیں کہ ہم دوست ہی نہیں بلکہ محافظ بھی رہے ہیںجب سویت یونین نے ان کو پیروں تلے روندنے کی کوشش کی تو ہم ہی تھے جنہوں نے افغانستان کی جنگ لڑی اور ان کو آزادی کی نعمت سے محروم ہونے سے بچالیاتھا۔
اب بھی ہم وہی ہیںجو مسلم علاقے ہی نہیںمسلم افکار، اقدارروایات، تہذیبی ورثے کی حفاظت کی جنگ لڑرہے ہیںاور افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی لسٹ افغانستان کو فراہم کر دی گئی ہے اوران کو اپنے ماضی کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے اور حالات کی خرابی میں دشمن کا ساتھ دینے سے باز رہنا چاہئیے۔
ہماری پوری قوم پر عزم ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا پیارا وطن امن کا گہوارا بنے گا ان دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم متحد قوم ہیں اور دہشت گردی کا نام و نشان مٹا کر ہی دم لیں گے پاک افواج نے ہر مشکل وقت میں ملکی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کئیے ہیںپوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔