لاہور : نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری ، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز’ صدر وومن ونگ ڈاکٹرعارفہ صبح خان ، سیکرٹری انفارمیشن حافظ محمد زاہد اور دیگر عہدیداروں نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے موجودہ حالات میں بھارت سے تعلقات اور تجارت کے فروغ کی باتیں کرنا غیرضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت ، اعلانیہ دہشتگردی ، ہر فورم پر پاکستان کے خلاف لابنگ ، آبی جارحیت ، دھونس دھمکیاں اور دیگر مخالفانہ اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ پاکستان سے نہ صرف بھارتی جاسوس پکڑے جارہے ہیں بلکہ گرفتار دہشت گردوں کے تانے بانے بھی بھارت سے مل رہے ہیں۔
ان حالات میں پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے مذکورہ طرز کا بیان جاری کرنا کمزوری دکھانے کے مترادف ہے ۔ فرخ شہباز وڑائچ نے مزید کہا کہ پی ایف یو سی ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی تائید کرتی ہے لیکن دوسری جانب سے بھی سنجیدگی کو ترجیح دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت کے رویے سے رعونت ختم نہیں ہوتی۔
اس سے تجارت اور تعلقات کی باتیں کرنا بے معنی ہے ۔ پی ایف یو سی کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بیان جاری کرنے کی بجائے بھارت اور افغانستان سے پاکستان آنے والے تمام راستے مستقل بند ، سفیروں کو ملک بدر اور ان دونوں ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
جاری کردہ محمد نورالہدیٰ (جنرل سیکرٹری ، پی ایف یو سی)