ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ نے کچھ عرصے قبل ہونٹوں کی سرجری کراکراپنی شخصیت ہی بدل ڈالی تھی لیکن اب ان کے حیران کر دینے والے میک اپ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں دبنگ سلمان خان کی ہٹ فلم ’’وانٹڈ‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ عائشہ تاکیہ نے کچھ عرصے قبل ہی ہونٹوں کی سرجری کرا کر سب کو حیران کیا ہی تھا جہاں ان کی سرجری کے بعد پوری شخصیت ہی بدل گئی تھی لیکن اب ان کے مداح ان کی وائرل ہونے والی تصاویروں پر بڑی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اداکارہ کی ایک لاؤنچنگ تقریب میں شرکت کی وائرل ہونے والی تصویروں میں ان کے میک اپ پرمداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپنی اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔
ایک مداح نے ٹوئٹر کا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہر ایک مالدار شخص ہو اور آپ کو پیسے خرچ کرنے کا معلوم نہ ہو کہ پیسے کیسے خرچ کیے جاتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم ’شادی نمبر ون‘ ، ’ٹارزن، ’دل مانگے مور‘ اور’وانٹڈ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرکے شہرت حاصل کی تھی۔