پاکپتن کی خبریں 25/2/2017

Speech

Speech

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ اوقاف نے دربار حضرت بابا فرید اور دربار حضرت بدر الدین اسحاق کی رسومات کا اختیار دیوان مودو مسعود کو بحال کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف نے دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی کو دربار حضرت با با فرید الدین مسعود گنج شکر اور دربار حضرت بدرالدین اسحاق کی رسومات کیا ادائیگی کا اختیار سجادہ نشین دربار بابا فرید دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی فریدی کو بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے 21 فروری کر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں دیوان مودودمسعود چشتی سے دربار با با فرید اور دربار بدر الدین اسحاق کی رسومات کی ادائیگی کا اختیار واپس لیتے ہوئے دیوان مہر معین الدین چشتی کو رسومات کی ادائیگی کے لیئے منتخب کیا گیا تھا جس نوٹیفکیشن کو محکمہ اوقاف نے منسوخ کرتے ہوئے سجادہ نشین دربار با با فرید دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی کو دربار با با فرید اور دربار مولانا بدرالدین اسحاق کی رسومات اداکرنے کے اختیارات تفویض کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور دہشت گردوں سے شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا ، وطن دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، مزرات اولیائے کرام پر دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اولیائے کرام کے مزرات فیوض بر کات کے مراکز ہیں ان کی بے حرمتی کسی طور پربھی برداشت نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے سیکورٹی کانفرنس کے سلسلہ میںنمبر دران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈی پی او کامر ان یوسف ملک مختلف علاقوں کے نمبر دران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈی پی او کامر ان یوسف ملک نے کہا کہ سیکورٹی کے نظام کو فول پر وف بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران کو ہد ایات جاری کر دی گئی ہیں کہ نمبر دران کو اہمیت دیں اور ان کی عزت کریں اور قانون کے مطابق ان کو ریلیف دیں۔نہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد آپریشن کے زریعے دہشت گردوں کے خاتمہ ہو گا ، قوم ردالفساد آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنی تو انائیان ملک وقوم کی ترقی کیلئے صرف کریں گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ریلوے روڑ انجمن تاجران کے انتخابات مکمل ، صدر راشد محمود، جنرل سیکرٹری محمد ناصر منتخب ۔بتایاگیاہے کہ انجمن تاجران ریلوے روڑ کے انتخابا ت مکمل ہوگئے جن میں چیئر مین حاجی احمد دین، راشد محمود صد ر ،سینئر با ئب صدر محمد اقبال آئرن سٹور والے ، ملک محمد ناصر جنرل سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری صابر احمد منتخب ہوگئے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mian Mazhar

Mian Mazhar

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے PP-228 سے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر فرید وٹو نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پرائیویٹائز کرنے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکا م ہو چکے ہیں، حکمران عوامی
مسائل کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنے کی بجائے خود کو او ر اپنے خاندانوں کو مستحکم کررہے ہیں، ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کو پرائیوٹائز کرنے سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام ملک میں بادشاہت مسلط کررکھی ہے جہاں پر وہ اپنے خاندان وزارء کے ہمراہ عیش وآرام کی زندگی گزار رہے ہیںجبکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہورہے ہیں۔مظہر وٹونے کہا کہ حکمران ڈی ایچ او ہسپتال کو پرائیوٹائز کرنے کا حکم فوری واپس لیں ،ہم ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو کبھی پرائیوٹائز نہیں ہونے دیں گے ، اگر حکومت نے ڈی ایچ کیو کو پرائیوٹائز کرنے کے احکامات واپس نہ لیے تو تحریک انصاف احتجاج کا لائحہ عمل جاری کردے گی۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیو ی نے ساتھیوں کے ہمراہ شوہر کو قتل کردیا۔بتایاگیاہے کہ گائوں واڑہ پیراں کی رہائشی ظہراں بی بی کے بیٹے محمد رفیق کی بیوی ارشاد بی بی کے ملزم غفار وغیرہ تین فراد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر مقتول محمد رفیق نے اپنی بیوی ارشاد بی بی کو منع کیا جس پر بیوی ارشا د بی بی نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر رفیق کو آہنی راڈوں سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔