دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ ٹو کا میلہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ آج اس سلسلے کا انیسواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا۔ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز جبکہ پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے تھے۔
پشاور کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل اوپننگ کرنے آئے۔ تمیم نے 13 گیندیں کھیل کر 7 رنز بنائے اور محمود اللہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کامران اکمل نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 30 گیندیں کھیل کر 26 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مارلن سیموئیلز نے 1 چھکے کی مدد سے 4 گیندیں کھیل کر 7 رنز بنائے اور ملز کی گیند پر عمر امین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
محمد حفیظ نے 3 چوکوں کی مدد سے 33 گیندیں کھیل کر 22 رنز بنائے اور ملز کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شکیب الحسن نے 1 گیند کھیل کر 1 رن بنایا اور محمد نواز اور حسن خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ صہیب مقصود نے 2 گیندیں کھیلیں اور کوئی رن نہ بنا سکے۔ انہیں بھی محمود اللہ کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
کپتان ڈیرن سیمی پہلی ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر محمود اللہ کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاہد آفریدی نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندیں کھیل کر 45 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ وہاب ریاض نے 6 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اور ملز کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی نے 2 چوکوں کی مدد سے 3 گیندیں کھیل کر 8 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل کوئٹہ کی جانب سے اسد شفیق اور احمد شہزاد اوپننگ کرنے آئے۔ اسد شفیق نے 5 گیندیں کھیل کر 3 رنز بنائے اور محمد اصغر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد نے 4 گیندیں کھیلیں اور بغیر کوئی رن بنائے محمد اصغر ہی کی گیند پر سہیل مقصود کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
پیٹرسن نے 4 چوکوں کی مدد سے 43 گیندیں کھیل کر 41 رنز بنائے اور محمد اصغر کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ روسو نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 گیندیں کھیل کر 38 رنز بنائے اور شکیب الحسن کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد نواز نے 1 چھکے کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 18 رنز بنائے اور کامران اکمل اور شکیب الحسن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔
حسن خان نے 8 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور کامران اکمل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ ذوالفقار بابر حسن علی کی پہلی ہی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ عمر گل 3 گیندیں کھیل کر صرف 2 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض ہی کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ملز نے 1 گیند کھیلی، 1 رن بنایا اور ناٹ آؤٹ رہے۔