لاہور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کی کمرشل مارکیٹ میں واقع ریستوران میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت

Lahore Blast

Lahore Blast

فیصل آباد : لاہور میں گزشتہ دس دنوں کے دوران دوسرے دھماکے میں ہونیوالے جانی ومالی نقصان کی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے شدید مذمت کی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی دہشت گردی کی نئی لہر کوملک دشمن عناصر کی کی گھنائونی سازش قرار دیا۔مرکزی عہدیداران اوراراکین نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی، مذہبی اور حکومتی اداروں میں چھپے ملک دشمن عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینے سے ہی ملک امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکتاہے،آرمی سمیت تمام عسکری ادارے ایسے شرپسند عناصر کیخلاف بلاخوف سخت سے سخت ایکشن لیں، اللہ و رسولۖ ملکی حفاظت پر تعینات تمام اداروں کا حامی و ناصر ہے۔بلاامتیاز مذاہب ومسالک اسلام اورملک دشمن عناصرکیخلاف سخت ایکشن سے ملکی سلامتی اورترقی کاخواب تعبیر ہوسکتاہے۔انہوںنے مزید کہاکہ اسلام اورملک دشمن عناصراپنے ناپاک اورمذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے ۔انشاء اللہ جلاس کے اختتام پر مجلس شوریٰ کے اراکین نے تمام شہداکے بلندی درجات اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپریشن ”ردالفساد ”فسادیوں کی جڑوںکواکھاڑدیگا۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان

فیصل آباد : چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت پاکستان بھرمیںملک دشمن اورشرپسند(فسادی )عناصرکیخلاف شروع کیاگیا آپریشن ”ردالفساد ”دہشت گردوںاورسہولت کاروںکی جڑوںکواکھاڑدیگا،ہماری دعائیں اورنیک تمنائیں آرمی سمیت ملکی حفاظت پر تعینات تمام عسکری اداروں کیساتھ ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں مشائخ عظام نے اپنے لاکھوں مریدین سمیت آپریشن رد الفساد کی مکمل تائید وحمایت کااعلان کردیا۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ اہم اجلاس میں کیا۔مرکزی عہدیداران اوراراکین نے مزید کہاکہ پاک آرمی سمیت تمام عسکری ادارے بلاامتیاز مذاہب ومسالک،سیاسی،مذہبی،بیوروکریسی ،ٹیکنوکریسی سمیت کسی بھی ادارے میں چھپے ملک دشمن عناصرکیخلاف سخت ایکشن لیں،آپ کے ساتھ اللہ ورسولۖ کی مکمل تائید وحمایت ہے،اس لئے کسی سے بھی ڈرنے یا جھجکنے کی کوئی ضرور ت نہیں ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پرسختی سے عمل درآمدکرایا جائے اوراس پلان کو ناکام کرنیوالے عناصر کیخلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے،اس سلسلے میں فوجی عدالتیں اہم کرداراداکرسکتی ہیں۔پنجاب بھرمیں بھی شروع کئے گئے رینجرآپریشن پر بات چیت کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس آپریشن کو ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے اہم پیش رفت اورعوامی خواہشات کاترجمان قراردیا۔