کراچی (اسٹاف رپورٹر) آپریشن رد الفساد کے فیصلے کو تقاضہ وقت قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد سے گریز کی پالیسی نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوںکو ضائع کرکے دہشتگردوں کو پھر سے منظم و مربوط ہونے اور قوم کو اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے خون کے آنسورلانے کا موقع فراہم کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ دہشتگردوں انتہائی مختصر سے عرصہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے میں کامیاب رہے ہیں اسلئے اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید و ہلاک ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں ‘ خواتین ‘ معصوم بچوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار وہ تمام مقتدر و با اختیار طبقات و شخصیات ہیں جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کی راہ میں حیلے بہانوں سے رکاوٹیں کھڑی کیں جو کسی طور بیجا نہ ہوگا جبکہ آپریشن رد الفساد کا فیصلہ مستحسن ضرور ہے مگر اس کے نتائج اسی وقت حاصل ہوں گے جب اس آپریشن کو سیاسی مصلحتوں سے پاک اور مکمل غیر جانبدارانہ بناتے ہوئے پنجا ب و لاہور سمیت پاکستان کے ہر علاقے میں بلا تفریق اختیارو اقتدار ہر شخصیت کیخلاف کاروائی کا مکمل اختیار فوج کو حاصل ہو بصورت دیگر لمحاتی اور وقتی امن قائم ہونے کے سوا اس آپریشن کے بھی کوئی دائمی فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شہر قائد میں ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات کے بعد پولیس و حکومتی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ خفیہ ادارے اور محکمہ اطلاعات ہمیشہ اپنے فرئاض کی بجاآوری کرتے ہوئے ہر سانحہ سے قبل حکمرانوں اور اداروں کو آگاہی فراہم کردیتے ہیں اور حکومت و متعلقہ ادارے سیکورٹی اقدامات فول پروف بنانے کے دعوے بھی کرتے ہیں مگر دہشتگرد ہمیشہ ان دعووں کو باطل ثابت کرکے سانحہ بپا کرنے اور قوم کو خوں کے آنسو رلانے میں کامیاب ہوہی جاتے ہیں ۔ گجراتی سرکار نے کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی اطاعات کے بعد ضروری ہے کہ حکومت اور پولیس سربراہ شہر میں سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ ترین اقدامات کریں اور تمام سرکاری عمارتوں کے علاوہ بڑی مارکیٹوں ‘ ہوٹلوں ‘ ریسٹورنٹس ‘ پارکس ‘ تفریحی و پبلک مقامات اورمیڈیا ہا ¶سز کے اطراف سیکورٹی اقدامات مو ¿ثر بنانے کےساتھ مزار قائد کے حفاظتی اقدامات پر بھی توجہ دیں کیونکہ پاکستان کے نظریاتی دشمن کراچی میں مزار قائد اور لاہو ر میں مزار اقبال کو بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے نشانہ بناسکتے ہیں جبکہ دہشتگردوں کی کامیابی اداروں اور حکومت کی ناکامی و نااہلی کہلائے گی اسلئے دہشتگردوں کو ناکام اور عوام کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری قدامات کئے جائیں ! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس مارکیٹ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے شہداءکیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر ومرکزی اور بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘ ملک عمر نذیر سولنگی‘ چیف غلام سرور سولنگی ‘ شیر بہادر سولنگی ‘ جبار دادسولنگی ‘ میاں فتح مبین سولنگی ‘ کرم اللہ سولنگی ‘سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم خان سولنگی ‘سردار شبیر حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ وڈیرو اللہ وسایو ‘ عابد سولنگی ‘ علی حیدر سولنگی ‘محمد رمضان سولنگی ‘ راشد علی سولنگی ‘ سونو خان سولنگی ‘ محمد ندیم سولنگی ‘ حبیب اللہ سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘روشن علی سولنگی ‘ عبدالحمید سولنگی‘عبدالجبار سولنگی اور میڈیا سیل کے انچارج نعمت و دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب میں فوجی آپریشن کے مخالفین کی ضد نے دہشتگردوں کو پنجاب میں رچ بس جانے کا موقع فراہم کرکے پنجاب کے عوام کو مکمل طور پر غیر محفوظ بنادیا ہے اسلئے پنجاب میں ہونے والی ہر دہشتگردی اور بہنے والے ہر معصوم قطرہ لہو کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ پنجاب میں فوجی آپریشن اور رینجرز بلانے کے مخالف رہے ہیںاور اس بار بھی اگر آپریشن رد الفساد کی راہ میں رکاوٹ بنے تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو درپردہ دہشتگردی کی سرپرستی کررہے ہیں !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنرگجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نےکی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے والے جونا گڑھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم لودھی کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب میں جونا گڑھ فیڈریشن کے سابق صدر اقبال ساندھ ‘ سابق جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب ‘ سابق جوائنٹ سیکریٹری مصطفی قاضی کے علاوہ سابق کابینہ کے دیگر عہدیداران و اراکین اورجوناگڑھ فیڈریشن کے آفس سیکریٹری مصطفی خان کے علاوہ موسیٰ تھیبو ‘ حنیف دربار ‘عارف عرب ‘ صدیق زری والا ‘ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘اخلا ق ایڈوکیٹ ‘ ابراہیم ایڈوکیٹ ‘ الطاف ایڈوکیٹ ‘ اسماعیل جونیجو ‘ یونس جونیجو ‘ صدیق باپو آجک والا ‘ محمد علی ممو بھائی ‘حاجی جان محمد کارا ‘ آل کاٹھیاواڑ سپریم کونسل کے سربراہ رزاق ہنگورجہ ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ معروف گجراتی رہنما و سابق صدر جونا گڑھ فیڈریشن محمد فاروق کمال اور نواب مہابت خان رائل فیملی فا ¶نڈیشن و ٹرسٹ کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان۔ مارواڑی اتحادکے رہنما اقال ٹائیگر مارواڑی ودیگر نے شرکت کی اورعمرے کی سعادت حاصل کرنے والے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم لودھی ‘ ان کی اہلیہ اور ان کے دونوں صاحبزادوں اویس لودھی و دانش لودھی کو سعادت عمرہ کے حصول پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر سلیم لودھی نے کہا کہ اللہ ہر صاحبان ایمان کو تقویٰ کی بلندیاں اور فرائض و سنتوں کی ادائیگی کی توفیق کے ساتھ دینی و دنیاوی نعمتیں ‘ روحانی آسودگی اور حج و عمرہ جیسی سعادتوں کے حصول کی توفیق عطا فرمائے۔