کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 27/2/2017

Derakotla Press Release

Derakotla Press Release

کوٹلہ ارب علی خان: چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر عباس کے بھائی چوہدری امتیاز گلیانہ نے امریکہ کے شہر نیویارک کے معروف ہوٹل سہارا ریسٹورنٹ میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد ان دنوں امریکہ کے نجی دورہ پر نیویارک میں موجود ہیں عشائیہ کہ تقریب میں پہنچنے پر چوہدری امتیاز گلیانہ کی جانب سے پھولوں کی پتیوں سے معزز مہمان کا بھرپور استقبال کیا عشائیہ کہ تقریب امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھرپور شرکت کی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری ناظم سرگودھا، چوہدری سجاد بانوتہ ، ملک خالق اعوان چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لالہ موسی، میر شاہ، چوہدری جاوید عمووانہ، چوہدری عامر کملہ ، چوہدری شکیل چڑیاولہ، چوہدری مظہر گلیانہ ، چوہدری ریاض مرزا طاہر، چوہدری عامر مرزا طاہر، چوہدری وارث مرزا طاہر، چوہدری خالد ڈھلو، چوہدری سرور ناگرانوالہ، راجہ یونس پوران، راجہ ظہیر ملاگر، چوہدری عنصر حاجی والا، چوہدری خاور جھنڈیوالی ، چوہدری بشارت علی چک، چوہدری میاں خان علی چک، چوہدری اختر باہووال، چوہدری عرفان باہووال، میاں اقبال بوڑا پیارا، چوہدری پرویز ریاض امرہ کلاں، چوہدری رزاق نور جمال ، چوہدری ہمایوں دولت نگر سمیت اوورسیزپاکستانیز کی کثیر تعداد موجود تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Derakotla Press Release

Derakotla Press Release

کوٹلہ ارب علی خاں : میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے انقلابی دور میں داخل ہو رہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے فرسودہ سیاست کا خاتمہ کر کے بہتر طرز حکمرانی کے زریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے نیو یارک میں چوہدری امتیاز گلیانہ کی جانب سے دیے گئے عشایئے میں پاکستانی کمیونٹی اور مختلف تنظیمات کی نمائندہ شخضیات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی انکی دہلیز پر فراہمی اور عوام کے نظام زندگی کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے اس سلسلہ میں تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں موجودہ حکومت نے جہاں ملک کو ایک مظبوط معاشی طاقت بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں وہیں دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے اور ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے بہت سخت فیصلے کیے ہیں جس کی بدولت پاکستان سے دہشت گردی کافی حد تک کم ہو گئی ہے پاک فوج کی جانب سے حا ل میں ہی شروع کیے جانے آپریشن رد الفسار میں بچ جانے والے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے اللہ تعالی کے فضل کو کرم سے ملک پاکستان میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں حکومت پاکستان کی رٹ قائم نہ ہو انھوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تھے جس کے باعث محرومیوں اور مایوسیوں میں اضافہ ہوا مسلم لیگ ن کی حکومت کی پوری توجہ عوام کی محرومیوں کے خاتمے پر ہے موجودہ دور حکومت میں حلقہ این اے 107 میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے کا نقشہ بدل رہا ہے اور حلقہ کی عوام کے دیرینہ مطالبات حل ہو رہے ہیں چیئرمین ضلع کونسل گجرات منتخب ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے حلقہ این اے 107 میں ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے اسی ویژن کے تحت انشاء اللہ ضلع گجرات کا ہر گاوں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے مثالی ہو گا۔